رسائی کے لنکس

کولوراڈو: پولیس اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ


فائل
فائل

ارورا شہر پچھلے برس اُس وقت خبروں کا موضوع بنا جب ایک شخص نے ’دی ڈارک نائٹس رائزز‘ فلم کے افتتاحی شو میں سنیما میں گھس کر فائرنگ کی تھی

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ارورا میں پولیس اور ایک مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ وہی شہر ہے جہاں پچھلے سال ایک مووی تھیٹر میں ایک شخص نے فائرنگ سے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہفتے کو ہونے والے اس واقعے میں فائرنگ کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو ایک گھر میں بند کر لیا تھا۔ پولیس کے اس گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہی اسے گولی مار کر ہلاک کیا جا چکا تھا۔ ابھی یہ بات واضح نہیں ہوپائی آیا اس شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

پولیس کے مطابق گھر کے اندر تین اور افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور ان کی لاشیں گھر میں موجود تھیں، جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں گھر سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

ارورا شہر پچھلے برس اس وقت پوری دنیا میں خبروں کا موضوع بنا جب ایک شخص نے ’دی ڈارک نائٹس رائزز‘ فلم کے افتتاحی شو میں سینما میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔ اس فائرنگ میں 12 افراد ہلاک جبکہ 58 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جیمز ہومز نے تھیٹر میں داخل ہو کر پہلے ایک گیس بم پھینکا اور اس کے بعد لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

تھیٹر میں فائرنگ کے اس واقعے کے بعد سے امریکہ میں ’گن کنٹرول‘ یا ہتھیاروں کے حوالے سے کسی ضابطے پر بحث کا دوبارہ آغاز ہوا تھا۔

اس بحث میں اُس وقت تیزی آئی جب پچھلے ماہ ریاست کنیٹی کٹ کے ایک سکول میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 20 بچوں اور چھ دیگر افراد کو ہلاک کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG