رسائی کے لنکس

کولوراڈو: جنگل میں لگنے والی آگ سے 90 گھر تباہ

حکام کے مطابق منگل کو بلیک فارسٹ میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک 3400 ہیکٹرز سے زائد رقبے کو متاثر کیا ہے۔ آتشزدگی میں شدت، تیز ہواؤں اور گرم و خشک موسم کی وجہ سے آئی۔

امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جسے بجھانے کے لیے کارکن بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس آتشزدگی سے کم ازکم 90 سے زیادہ گھر تباہ اور سات ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

حکام کے مطابق منگل کو بلیک فارسٹ میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک 3400 ہیکٹرز سے زائد رقبے کو متاثر کیا ہے۔ آتشزدگی میں شدت، تیز ہواؤں اور گرم و خشک موسم کی وجہ سے آئی۔

ایک سال قبل بھی اس جنگل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آچکا ہے جس سے کم افراد ہلاک اور کم ازکم تین سو گھر تباہ ہوگئے تھے۔

اسی ریاست کے جنوب مغرب میں ایک اور جنگل میں بھی آگ لگی ہوئی ہے جہاں سے تقریباً 900 افراد کو حکام نے محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG