رسائی کے لنکس

امریکہ کا  یوکرین کے لیے مزید سیکیورٹی امداد کا وعدہ


 فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ یوکرین کو قانون کے نفاذ اور سویلین سیکیورٹی کی معاونت کے لیے مزید 457٫5 ملین ڈالرفراہم کرے گا۔

امریکہ کے اعلی ترین سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن کو توقع ہے کہ یہ امداد اور اس سے قبل کیف کو بھیجے گئے 187 ملین ڈالر یوکرین کو روس کے سات ماہ کے حملے کے خلاف مزاحمت میں مدد کو جاری رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ یہ فنڈز یوکرین کی نیشنل پولیس اور ریاست کی اسٹیٹ بارڈر گارڈ سروس کو براہ راست بھیجتا ہے۔

بلنکن نے کہا،" ہماری جانب سے بھیجے جانے والے ذاتی حفاظتی ساز و سامان، طبی رسدوں ، اور بکتر بند گاڑیوں نے یوکرین کے شہریوں اور ان کا دفاع کرنے والوں کے جانی نقصان میں نمایاں کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فراہم کیے جانے والے کچھ نئی رقوم یوکرین کو ان روسی فوجیوں کی تفتیش اور ان کے خلاف عدالتی کارروائیاں جاری رکھنے میں مدد دیں گی، جنہوں نے یوکرینی فورسز اور عام شہریوں پر ظلم و ستم کیے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراس جنگ میں اپنی جانوں سے محروم ہو گئے۔

بلنکن نے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور جمہوری، آزاد اور خود مختار یوکرین کی مدد کے لیے پرعزم ہے ۔

XS
SM
MD
LG