رسائی کے لنکس

جھل مگسی حملے کی امریکہ کی جانب سے مذمت


بیان میں، محکمہٴ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’خطے بھر میں انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں، امریکہ حکومتِ پاکستان اور اپنے دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے‘‘

امریکہ نے صوبہٴ بلوچستان میں جھل مگسی میں واقع فتح پور شریف کے صوفی بزرگ کے مزار پر متبرک ماہِ محرم کے دوران جمعرات کو ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 18 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے۔

محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نیوئرٹ نے شام گئے ایک بیان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، جب کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’خطے بھر میں انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں، امریکہ حکومتِ پاکستان اور اپنے دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے‘‘۔

نوئرٹ نے کہا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف اُن کی لڑائی میں، ہم پاکستان کے عوام اور وسیع تر جنوبی ایشیا کے خطے کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

خبروں کے مطابق، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق شیعہ برادری سے تھا، جو حملے کے وقت دھمال ڈال رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG