رسائی کے لنکس

شکارپور دہشت گردی، امریکہ کی شدید مذمت


’امریکہ ہر انسان کے آزادانہ، بلا خوف و خطر، اور کسی قسم کی انتقامی کارروائی کے ڈر کے بغیر اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کے حق کی حمایت کرتا ہے،‘ جو کہ، بیان کے مطابق، ’پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے ہر انسان کا بنیادی حق ہے‘

امریکہ نے جمعے کے روز شکارپور کی امام بارگاہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں کثیر تعداد میں بے گناہ نمازی ہلاک ہوئے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکہ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس قسم کی پُر تشدد انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے، امریکہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ساتھ کھڑا ہے۔

امریکہ ہر انسان کے آزادانہ، بلا خوف و خطر، اور کسی قسم کی انتقامی کارروائی کے ڈر کے بغیر اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کے حق کی حمایت کرتا ہے،‘ جو کہ، بیان کے مطابق، ’پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے ہر انسان کا بنیادی حق ہے‘۔

XS
SM
MD
LG