رسائی کے لنکس

موغادیشو دہشت گرد حملہ، محکمہٴخارجہ کی شدید مذمت


’ہم اِس حملے میں ہلاک ہونے والے بے گناہ افراد کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ دل کی گہرائی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں؛ جب کہ ہمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے‘

امریکہ نے جمعے کو الشباب دہشت گردوں کے ہاتھوں موغادیشو میں مکہ مکرمہ ہوٹل پر کیے گیے حملے کی ’شدید مذمت‘ کی ہے۔

ہفتے کو ایک اخباری بیان میں، محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، میری ہارف نے کہا ہے کہ ’ہم اِس حملے میں ہلاک ہونے والے بے گناہ افراد کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ دل کی گہرائی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں؛ جب کہ ہمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے‘۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ اِس دہشت گرد حملے کے جواب میں، صومالی افواج کی جانب سے کی گئی کارروائی کو سراہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ صومالیہ کے تمام لوگوں کے استحکام، سلامتی اور خوش حالی کو یقینی بنانے کے لیے صومالی عوام اور اُن کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا حامی ہے۔

ترجمان کے بقول، ’ہمیں اِن بزدلانہ دہشت گرد حملوں سے مایوسی نہیں ہوگی، اور ہم ایک روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے‘۔

XS
SM
MD
LG