رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹر کی ریکارڈ 21 گھنٹے طویل تقریر


بجٹ کی لڑائی
بجٹ کی لڑائی

ٹیڈ کروز نے منگل کو اپنی تقریر شروع کی، جِس مجوزہ بِل میں یکم اکتوبر سے رقوم کی منظوری کے لیے کہا گیا ہے، ماسوائے صحتِ عامہ کے پروگرام کے جسے ’اوباما کیئر‘ کا نام دیا جاتا ہے

ایک سینیٹر کی طرف سےایوان میں 21 گھنٹے اور 19 منٹ تک خطاب جاری رکھنے کے بعد، ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والی امریکی سینیٹ میں مجوزہ بِلوں پر رائے شماری کے مرحلے کا آغاز ہوا، جِس کا مقصد حکومتِ امریکہ کو رقوم فراہم کرنا ہے، جسے ڈیڈلائن کا خطرہ لاحق ہے۔

ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے ری پبلکنز کے قدامت پسندوں کےخیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے، ایک متنازع قانون کو ختم کرنے کی وکالت کی، جِس کے ذریعے لاکھوں امریکیوں کو صحت عامہ کے فوائد فراہم ہوتے ہیں۔

اُنھوں نے ایوانِ نمائندگان میں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے گذشتہ ہفتے منظور کیے جانے والے بِل کی حمایت میں منگل کو اپنی تقریر شروع کی، جِس میں یکم اکتوبر سے رقوم کی منظوری کے لیے کہا گیا ہے، ماسوائے صحتِ عامہ کے پروگرام کے جسے ’اوباما کیئر‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

سینیٹ کی طرف سے اِس بِل کےمنظور ہونے کا کوئی امکان نہیں، جِس کے ذریعے دونوں فریق اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں جو حکومت کے کاروبار کو بند کرانے پر منتج ہو۔

سینیٹ میں ری پبلیکن پارٹی سےتعلق رکھنے والی حزب اختلاف کے قائد، ، مِچ مکونیل اور دیگر سینئر قانون سازوں نے کروز کے طرزِ عمل کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے، سینیٹ میں قائد حزب اقتدار، ہیری ریڈ کی طرف سے ایوان میں نومبر کے وسط تک حکومت کی عارضی فنڈنگ کرنے کے لیے بِل پیش کرنے کی راہ ہموار کی، جِس میں ہیلتھ کیئر کی نئی قانون سازی بھی شامل ہے۔

قوی امکان ہے کہ اِس بِل کی منظوری جمعے تک نہیں ہو پائےگی، جِس کے باعث، ایوان کے قانون سازوں کو کچھ مزید وقت میسر آئے گا کہ وہ آئندہ پیر تک کی حتمی تاریخ کو لاگو ہونے والے اقدام پر تفصیلی غور و خوض کر سکیں۔

ری پبلیکلن راہنماؤں کو اس بات کا خوف ہے کہ وفاقی حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن آئندہ سال ہونے والے کانگریس کے انتخابات میں اُن کی پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ 1990ء کے وسط میں جب ری پبلیکنز کی دونوں ایوانوں میں اکثریت تھی، شٹ ڈاؤن کے باعث اُس وقت کے صدر، بِل کلنٹن کے دوبارہ انتخاب کے امکانات بڑھ گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG