رسائی کے لنکس

تمام بین الاقوامی پروازوں پر لیپٹ ٹاپ لے جانے پر پابندی زیر غور


فائل فوٹو

جان کیلی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پرواز کے دوران جہاز کو گرانے کے تصور کے بارے میں "جنونیت" کا شکار ہیں۔

امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ آنے اور یہاں سے جانے والی تمام پروازوں پر مسافروں کے ہمراہ لیپ ٹاپ جہاز پر لے جانے پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

جان کیلی کہتے ہیں کہ مسافروں کے ہمراہ جہاز پر جانے والے برقی آلات سے شہری ہوابازی کو درپیش "حقیقی خطرے" کے اشارے موجود ہیں۔

اتوار کو 'فوکس نیوز' کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پرواز کے دوران جہاز کو گرانے کے تصور کے بارے میں "جنونیت" کا شکار ہیں۔

اس سے قبل مارچ میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریہ کے دس شہروں سے روزانہ امریکہ آنے والی تقریباً پچاس پروازوں کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

ہوازبازی کی صنعت کے اعدادو شمار کے مطابق اس موسم گرما میں یورپی یونین کے ممالک اور امریکہ کے درمیان ہر ہفتہ 3250 پروازوں کی آمدورفت متوقع ہے۔

برطانیہ بھی ایسے اقدام کر چکا ہے اور ترکی، لبنان، اردن، مصر، تیونس اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والی پروازوں پر مسافر لیپ ٹاپ اپنے ہمراہ جہاز پر نہیں لا سکتے۔

گزشتہ ہفتے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نو روزہ غیر ملکی دورے کے دوران کیلی نے برسلز میں یورپی کمیشن کے حکام سے ملاقاتیں کر کے اس پابندی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG