رسائی کے لنکس

امریکی قونصلیٹ میں اسپورٹس ڈپلومیسی ایونٹ


امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے اولڈ قونصل جنرل رہائش گاہ پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کے عہدیداروں، کھلاڑیوں اور طلبہ کا استقبال کیا۔

کراچی میں واقع امریکی قونصلیٹ کے زیر اہتمام منگل کو اسپیشل اولمپکس کے ساتھ اسپورٹس ڈپلومیسی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے اولڈ قونصل جنرل رہائش گاہ پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کے عہدیداروں، کھلاڑیوں اور طلبہ کا استقبال کیا۔

یہ امریکی قونصلیٹ کا رواں سال میں تیسرا اسپورٹس ڈپلومیسی ایونٹ تھا۔

قونصل جنرل گریس شیلٹن، اسپیشل اولمپکس پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضوان منصور، منیجرآپریشنز اینڈ آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ دانیال علوی نے ایونٹ کی صدارت کی۔

ایونٹ میں 50 اسپیشل ایتھلیٹ اور 30 طلبہ نے بوچی، باسکٹ بال اور 25 میٹر لمبی دوڑ میں حصہ لیا۔ گریس شیلٹن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ مختلف صلاحیتوں اور مہارتوں کے حامل طلبہ کا ایک مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے سخت جدوجہد کرنا قابل تعریف ہے، ان کی یہ کوشش ثابت کرتی ہے کہ اگر ہم مل کر کام کریں اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کوشش کریں تو بہت کچھ ممکن ہے۔‘‘

اسپیشل اولمپکس کی بنیاد 1950ء میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ہمشیرہ یونس کینیڈی شرائیور نے رکھی تھی ۔ پہلے انٹرنیشنل اسپیشل اولمپکس کا انعقاد 1968ء میں شکاگو میں ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں اس کے ایک لاکھ سے زائد ایونٹ ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG