رسائی کے لنکس

قیمتوں میں کمی کے باوجود امریکی صارفین کی عدم دلچسپی


قیمتوں میں کمی کے باوجود امریکی صارفین کی عدم دلچسپی
قیمتوں میں کمی کے باوجود امریکی صارفین کی عدم دلچسپی

امریکہ میں جون کے دوران مسلسل تیسرے مہینے بھی عام استعمال کی چیزوں میں کمی کے باوجود صارفین میں کوئی گرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

جمعے کے روز امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کے قیمتوں کے اشاریے میں صفر اعشاریہ ایک فی صد کمی ہوئی ۔

توانائی اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں کے علاوہ دوسری چیزوں میں صفر اعشاریہ دو فی صد کا معمولی اضافہ ہوا۔ اور جون تک گذشتہ 12 مہینوں کے دوران افراط زر میں ایک فی صد سے بھی کم اضافہ دیکھنے میں آیا، جو کہ 1966ء کے بعد سے اضافے کی کم ترین شرح ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے ایک مطالعاتی جائزے میں کہا گیا ہے کہ معاشی صورت حال کے بارے میں صارفین کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔ جمعے کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ صارفین کے جذبات کے اشاریے میں ایک پوائنٹ کے نوفی صد حصے تک کمی ہوئی ہے ۔

معاشی ماہرین صارفین کے رویوں پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ امریکی مارکیٹ میں معاشی سرگرمیوں کے تعین کا پیمانہ صارفین کے اخراجات ہیں ۔

XS
SM
MD
LG