رسائی کے لنکس

امریکہ : طالبان کی مدد کے الزام میں ایک پاکستانی طالب علم کو سزا


عدنان مرزا
عدنان مرزا

جمعرات کے روز ایک امریکی عدالت نے امریکہ میں ایک پاکستانی طالب علم کو طالبان کی مدد کے لیے سازباز کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔

جنوب مغربی ریاست ٹیکساس کی ایک فیڈرل جیوری نے عدنان مرزا کو نو الزامات میں قصوروار ٹہرایا، جن میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے سات الزمات شامل ہیں۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 33 سالہ عدنان ، لوگوں کو جہاد کے لیے تیار کرنے والے اس گروپ میں شامل تھا جو ہیوسٹن ٹیکساس کے گردو نواح میں نیم فوجی تربیت دیتاتھا۔مرزا کا کہنا ہے کہ وفاقی تفتیش کاروں کے ساتھ معاوضے پر کام کرنے والے ایک مخبر نے ان لوگوں پر کیمپوں میں حصہ لینے کے لیے دباؤ ڈالاتھا۔

اس نے ان الزامات سے بھی انکار کیا کہ اس نے طالبان عسکریت پسندوں کے لیے 900 ڈالر اکھٹے کیے تھے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ رقم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طالبان کے خاندانوں کے لیے تھی۔

مرزا کو سازباز کے الزمات میں 10 سال قید اور آتشیں ہتھیار وں کے جرم میں اس سے زیادہ سزا ہوسکتی ہے۔ اسے 10 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG