رسائی کے لنکس

امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں پہلی مرتبہ کمی


امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں پہلی مرتبہ کمی
امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں پہلی مرتبہ کمی

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی ) نے پہلی مرتبہ امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کرتے ہوئے اس کی درجہ بندی ٹرپل اے سے ڈبل اے ۔ پلس کردی ہے اور ساتھ ہی معیشت کا منفی عکس بھی دکھایا ہے۔

ایس اینڈ پی کی طرف سے جمعہ کو دیر گئے کیے گئے اس اقدام کے بارے میں ایجنسی کا کہنا تھا کہ منگل کو کانگریس کی طرف سے خسارے میں کمی کا منظور کیا جانے والا منصوبہ ملک کی معیشت اور قرضوں کی صورتحال کے لیے دیر پا نہیں تھا۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کمی سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے پالیسی سازوں اور سیاسی اداروں کا استحکام اور ان کا اثر ایک ایسے وقت کم ہوا جب انھیں مالیاتی اور اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے امریکی قرض منصوبے کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے۔

XS
SM
MD
LG