رسائی کے لنکس

سینیٹ نے مجوزہ دفاعی بجٹ وائٹ ہاؤس بھجوا دیا

اس مسودے کے تحت دفاعی اخراجات کے لیے 552 ارب ڈالر اور بیرون ملک آپریشنز بمشول افغان جنگ کے لیے 81 ارب ڈالرز فراہم کیے گئے ہیں۔

امریکہ کی سینیٹ صدر براک اوباما کو دفاع کا ایک جامع قانونی مسودہ بھیج رہی ہے جس میں فوجیوں کی تنخواہوں میں ایک فیصد اضافہ اور مسلح افواج میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سینیٹ نے یہ اقدامات جمعرات کو 15 کے مقابلے میں 85 ووٹوں سے منظور کیا۔ گزشتہ ہفتے ایوان نمائندگان اس مسودے کو پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔

اس مسودے کے تحت دفاعی اخراجات کے لیے 552 ارب ڈالر اور بیرون ملک آپریشنز بمشول افغان جنگ کے لیے 81 ارب ڈالرز فراہم کیے گئے ہیں۔

اس مسودے میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز میں قید مشتبہ دہشت گردوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے بھی کچھ نرمیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG