رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے دورے پر


جم میٹس ( فائل فوٹو)
جم میٹس ( فائل فوٹو)

حکام اور مبصرین کا کہنا ہے کہ میٹس شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑائی پر توجہ مرکوز رکھیں گے جو اب بھی عراق اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے منگل سے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کا دورہ شروع کیا ہے جس میں وہ خاص طور پر شدت پسندی کے خلاف لڑائی سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کا آغاز سعودی عرب سے ہو رہا ہے جہاں میٹس ریاض میں اعلیٰ سعودی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع مصر، اسرائیل، قطر اور جبوتی بھی جائیں گے۔

محکمہ دفاع کے مطابق ایک ہفتے پر محیط اس دورے میں میٹس مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں "کلیدی امریکی فوجی اتحادیوں اور اسٹریٹیجک شراکت داروں کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کریں گے"۔

مزید برآں عدم استحکام کا باعث بننے والی سرگرمیوں سے نمٹنے اور دہشت گردی و انتہا پسند تنظیموں کو شکست دینے سے متعلق کوششوں اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکام اور مبصرین کا کہنا ہے کہ میٹس شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑائی پر توجہ مرکوز رکھیں گے جو اب بھی عراق اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG