رسائی کے لنکس

’آزمائش کی گھڑی میں جاپانی عوام کے ساتھ ہیں‘


’آزمائش کی گھڑی میں جاپانی عوام کے ساتھ ہیں‘
’آزمائش کی گھڑی میں جاپانی عوام کے ساتھ ہیں‘

صدر براک اوباما نے جاپان میں زلزلے اور سونامی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس ”آزمائش کی گھڑی“ میں جاپانی عوام کی مدد کے لیے پُرعزم ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ”دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور اتحاد غیر متزلزل ہے۔“

اُنھوں نے کہا کہ امریکی عہدے دار سونامی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ حکومت اور مقامی عہدے داروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (ایف ای ایم اے) کو ہوائی اور امریکہ کی دیگر ریاستیوں اور علاقوں، جہاں ممکنہ طور پر سونامی سے نقصانات ہو سکتے ہیں، میں مناسب اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جیف مورل
جیف مورل

دریں اثنا امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ جاپان میں جمعہ کو آنے والے طاقتور زلزلے اور سونامی سے وہاں موجود امریکی بحریہ کے فوجیوں اور جنگی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جیف مورل نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو جاپان میں امریکی اثاثوں سے متعلق صورت حال کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ رابرٹ گیٹس افغان جنگ سے متعلق نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز میں موجود ہیں۔

امریکی بحریہ کا ساتواں بیڑہ جاپان کے علاقے یوکوسوکا میں تعینات ہے۔

XS
SM
MD
LG