رسائی کے لنکس

پاکستان کی صورت حال پر تبصرہ نہیں کریں گے، افراد کو اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے: امریکی محکمہ خارجہ


واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کا صدر دفتر۔ فائل فوٹو
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کا صدر دفتر۔ فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے محکمہ خارجہ میں معمول کی بریفنگ کے دوران پاکستان کی موجودہ صورتِ حال اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات ہے اور یقیناً، ہمارایقین یہ ہے کہ افراد کو اپنے اظہار کی آزادی ہونی چاہیے۔

آزادئ اظہار کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (لوگ) ایسا کسی تشدد میں حصہ لیے بغیر کریں جس سے سرکاری ملازمین اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچے۔

نائب ترجمان نے مزید کہا کہ خاص طور پر گرفتاریوں پر، میں نے پچھلے ہفتے اس پر تھوڑی سی بات کی تھی، کہ امریکہ کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی امیدوار یا دوسرے کے بارے میں کوئی پوزیشن نہیں رکھتا۔ ہمارا موقف ہے کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان امریکہ اور پاکستان تعلقات کے لئے اہم ہے۔ اور کسی بھی شخص کی گرفتاری (پاکستان) کے قوانین کے مطابق انسانی حقوق سے متصادم نہ ہو ۔۔۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل

ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس کا کوئی اندازہ پیش نہیں کر سکتے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی رسائی، اطلاعات تک رسائی کی ضرورت اور حکومت اور صحافیوں کے درمیان آزادانہ رابطے کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔

XS
SM
MD
LG