رسائی کے لنکس

امریکی سفارت کاروں کی برمی وزیر خارجہ سے ملاقات


امریکی سفارت کار ڈیرک میچل رواں ماہ برما میں حزب مخالف کی رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات کر چکے ہیں۔
امریکی سفارت کار ڈیرک میچل رواں ماہ برما میں حزب مخالف کی رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات کر چکے ہیں۔

اعلیٰ امریکی سفارت کاروں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر برما کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جسے امریکہ نے مثبت قرار دیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے نائب وزیر کرٹ کیمبل اور برما کے بارے میں پالیسی کے لیے معاون ڈیرک میچل نے برمی حکومت کے حالیہ مثبت اقدامات بشمول جمہوریت کی حامی رہنما آنگ سان سوچی کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

تاہم امریکی سفارت کاروں نے برمی وزیر خارجہ وونا مونگ لیون کو بتایا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ برما حزب اختلاف کی رہنما کے ساتھ مذاکرات کو معنی خیز بنائے۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ برما کی حکومت اصلاحات کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کرے جن میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، نسلی فسادات کا خاتمہ اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو شفاف بنانا شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG