رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن آئندہ ماہ برما کا دورہ کریں گی


صدر براک اوباما
صدر براک اوباما

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ہلری کلنٹن آئندہ ماہ برما جائیں گی، جو فوج کے زیر تسلط رہنے والے اس ملک کا گزشتہ 50 سے زائد برسوں میں کسی امریکی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہو گا۔

امریکی صدر نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے یہ فیصلہ حزب مخالف کی رہنما آنگ سان سوچی سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا۔

صدر اوباما کے مطابق اُنھوں نے برمی حکومت کی طرف سے ’’پیش رفت کی جھلکیاں‘‘ دیکھیں ہیں، لیکن بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ برما میں انسانی حقوق کی صورت حال، اقلیتی نسلی گروہوں سے روا رکھے جانے والا سلوک اور بقیہ دنیا سے غیر منسلک معاشرہ بدستور امریکہ کے لیے باعث تشویش ہیں۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اپنے دورے میں اس بات کا جائزہ لیں گی کہ امریکہ کس طرح سیاسی اصلاحات، انسانی حقوق کی فراہمی اور قومی مفاہمت پر پیش رفت میں برما کی مدد کر سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG