رسائی کے لنکس

امریکی سفیر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ


پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر
پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر

پاکستان میں امریکہ کے سفیر کیمرون منٹر آئندہ چند ماہ میں سفارتی حلقوں میں انتہائی کٹھن سمجھے جانے والے اس عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے امریکی حکام کے حوالے سے دی گئی خبروں میں کہا گیا ہے کہ کیمرون منٹر مسلسل تیسرے سال بھی اس عہدے پر فائز رہنے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن بالآخر اُنھوں نے ایسا نا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ یہ امریکی سفیر کا ’’ذاتی‘‘ فیصلہ ہے۔ ’’ایسا نہیں کہ پاکستان یا امریکہ کی حکومت اُن کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہے۔‘‘

عمومی طور پر سفراء کی تعیناتی کی مدت تین برس رہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اس موضوع پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

کیمرون منٹر نے سفیر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب 2011ء میں تواتر سے پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور دونوں ممالک کے عہدے دار ان کی بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

کیمرون منٹر نے اکتوبر 2010ء میں پاکستان میں امریکی سفیر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

XS
SM
MD
LG