رسائی کے لنکس

امریکی سفارت کار اور بحری بیڑے کی جنوبی کوریا آمد


چار ماہ قبل جنوبی کوریائی بحری فوجی جہاز ڈوبنے کے واقعے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اعلیٰ امریکی سفارت کاراور دو جنگی بیڑے جنوبی کوریا پہنچ چکے ہیں۔

سہ روزہ بات چیت میں شرکت کے لیے امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس سیول پہنچ چکے ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن بدھ کو پہنچنے والی ہیں۔ دونوں اپنےجنوبی کوریائی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کریں گے۔

امریکی حکام نے یہ بھی اعلان کیا ہےکہ بدھ کے روز سے پانچ دنوں کے لیے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ‘ جارج واشنگٹن’ اور دو تباہ کُن جہاز جنوبی کوریا کے بُسان نامی بندر پر لنگر انداز ہوں گے۔ دوسرا تباہ کار جہاز چِن ہائی بندر کا دورہ کرے گا۔

پینٹگان کے ایک ترجمان، جیوف موریل نے کہا ہے کہ جہاز بردار بحری بیڑا ایک مشترکہ بحری مشق میں حصہ لے گا، جس بنا پر چین کو مشکل درپیش ہے۔ مشق کی تفصیلات اگلے ہفتے ہونے والے اجلاسوں میں طے کی جائیں گی، جس میں بحرہٴ زرد میں مشقیں کرنا شامل ہے۔

بحیرہٴ زرد میں چین کی اہم بندرگاہیں اور اقتصادی علاقہ واقع ہے۔ اُس نے مشق پر اعتراض کیا ہے لیکن امریکہ کہتا ہے کہ مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کو دفاع سے متعلق واضح پیغام پہنچانا ہے۔

XS
SM
MD
LG