رسائی کے لنکس

امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے دیوالی پر خبرسگالی کا پیغام


امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے دیوالی پر خبرسگالی کا پیغام
امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے دیوالی پر خبرسگالی کا پیغام

روشنیوں کے تہوار دیوالی پر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے تمام ہندوٴوں کو خبرسگالی کا پیغام بھیجا ہے۔جمعہ کے روز ایک بیان میں وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ خوشیوں بھرے تہوار کے جشن پر امریکا بھارتی عوام کے ساتھ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حسین اتفاق ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ دیوالی کے پر مسرت موقع پر بھارتی عوام کے درمیان ہوں گے جس سے اس جشن کامزا دوبالاہونے کی امید ہے۔


ہیلری کلنٹن نے کہا کہ دیوالی نیکی کی بدی اور روشنی کی اندھیرے کے خلاف فتح کی علامت ہے ۔ہندو، سکھ اور جین مت کے ماننے والے دیوالی کو رحم دلی، دانشمندی اور خاندانی قدروں کو فروغ دینے کے طور پر مناتے ہیں۔


اس موقع پر صدر اوبامہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی کا تہوار لوگوں کو ضرورتمندوں کی مدد کے لیےبڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر آمادہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارتی دورہ شروع ہونے کے شدت سے منتظر ہیں۔


صدر اوبامہ واشنگٹن سے بھارت کے لئے جمعہ کی شام روانہ ہوچکے ہیں اور ان کا بھارتی دورہ کل یعنی ہفتے سے شروع ہورہا ہے ۔

XS
SM
MD
LG