رسائی کے لنکس

ایبولا کو پھیلنے سے روکنے میں کامیابی کی توقع


فائل
فائل

’سینٹرز فور ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ کے سربراہ، ڈاکٹر ٹوم فریئڈمن نے توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسپتالوں اور صحت عامہ کے ضابطوں کی مدد سے اِس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا

امریکی صحت عامہ کے چوٹی کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اُنھیں پورا یقین ہے کہ تیزی سے پھیلنے والے ایبولا وائرس پر امریکہ میں کنٹرول پالیا جائے گا۔

این بی سی کے ’میٹ دِی پریس پروگرام‘ میں بات کرتے ہوئے، ’سینٹرز فور ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ کے سربراہ، ڈاکٹر ٹوم فریئڈمن نے توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسپتالوں اور صحت عامہ کے ضابطوں کی مدد سے اِس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔

فریئڈمن کے خیال میں مغربی افریقہ کی صورتِ حال کو مد نظر رکھتے ہوئے، اٹھائے گئے اقدامات مزید مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، جن میں گذشتہ برس کے اواخر سےاب تک وائرس کے نتیجے میں تقریباً 3500 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اُن کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں ایبولا وائرس کے شکار پہلے مریض کی حالت تسلی بخش نہیں ہے۔

ٹومس ایرک ڈنکن دو ہفتے قبل لائبیریا سے امریکہ پہنچے اور اِس وقت ٹیکساس کے ایک اسپتال میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG