رسائی کے لنکس

امریکی معیشت : سست روی اور بے روزگاری کی بلند سطح برقرار


امریکی معیشت : سست روی اور بے روزگاری کی بلند سطح برقرار
امریکی معیشت : سست روی اور بے روزگاری کی بلند سطح برقرار

امریکہ میں اگست کے دوران نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی رفتار میں سست روی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ملک میں بے روزگاری 9 فی صد سے زیادہ کی سطح پر برقرار رہی۔

جمعے کے روز امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اگست کے دوران ملازمتوں کے نئے مواقعوں میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔ جب کہ جولائی میں یہ اندازہ لگایا گیاتھا کہ اگست میں ملازمتوں کے 85 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ کئی معاشی ماہرین نے کہاتھا کہ اگست کے دوران مختلف کاروباروں میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔ لیکن اگست کی رپورٹ اس سلسلے میں ایک سال کے دوران کی کمزور ترین تصویر پیش کررہی ہے۔

اگست میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں ، جب کہ حکومتی شعبے میں ان میں کمی واقع ہوئی اور ملک کی ایک بڑی ٹیلی فون کمپنی میں ہڑتال کی وجہ سے اس شعبے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

کاروباری افراد اس خدشے کے پیش نظر کہ امریکی معیشت کی تکلیف دہ سست روی سے ان کی فروخت اور منافعوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، نئے ملازم رکھنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

امریکی معیشت کو نقصان صارفین کی خریداریوں میں کمی سے ہورہاہے۔ امریکی معیشت کا زیادہ تر صارفین کی خریداریوں پرانحصار کرتی ہے۔

صارفین جہاں ایک طرف اپنی ملازمتوں کے بارے میں متفکر ہیں وہاں دوسری جانب انہیں توانائی اور خوراک کی زیادہ قیمتیں ادا کرنی پڑرہی ہیں، جس کے باعث وہ اپنے مستقبل کی ضروریات کے لیے بڑی خریداریوں سے گریز کررہے ہیں۔

توقع ہے کہ صدر اوباما اگلے جمعرات کو کانگریس کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب سے قبل قومی معیشت کے فروع اور نئی ملازمتوں پیدا کرنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کریں گے۔

XS
SM
MD
LG