رسائی کے لنکس

امریکہ: بےروزگاری کی شرح میں معمولی کمی


An Indonesian soldier helps evacuate an old man in a flooded street in Jakarta. Flood waters were gradually receding from the main streets of the teeming capital city on Friday.
An Indonesian soldier helps evacuate an old man in a flooded street in Jakarta. Flood waters were gradually receding from the main streets of the teeming capital city on Friday.

امریکی معیشت نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ملازمتوں کے 80 ہزار نئے مواقع پیدا کیے جس کے بعد ملک میں بے روزگاری کی شرح معمولی کمی کے بعد 9 فی صد کی سطح پر آگئی ہے۔

اس سے قبل یہ شرح گزشتہ کئی ماہ سے 1ء9 فی صد کی سطح پر برقرار تھی۔

امریکی محکمہ محنت کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی روزگار کی ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ نجی شعبے میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوئے لیکن سرکاری ملازمتوں میں کمی کےباعث اس اضافے کے اثرات محدود رہے۔

گو کہ بےروزگاری کی نئی شرح گزشتہ چھ ماہ کی کم ترین سطح پر ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی ایک کروڑ 39 لاکھ امریکی شہری بےروزگاروں کی صف میں کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی معیشت 2008ء کے اقتصادی بحران کے اثرات سے نکلنےکی کوششوں میں مصروف ہے جس کے باعث 80 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے تھے۔

بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کے لیے ایک ماہ میں ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

کسادبازاری کےآغاز سے ایک سال قبل تک امریکہ میں بےروزگاری کی اوسط شرح 6ء4 فی صد تھی جو موجودہ شرح کا تقریباً نصف ہے۔

XS
SM
MD
LG