رسائی کے لنکس

امریکہ میں افراط زر میں کمی کا رجحان


امریکہ میں گزشتہ ماہ افراطِ زر میں معمولی کمی آئی ہے اور محکمہ محنت کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں اشیاء کی مجموعی قیمتوں میں محض ایک فی صد کا دس تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کو جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق خوراک اور ایندھن کے نسبتاً غیر مستحکم شعبوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اس سے بھی کم اضافہ دیکھنے میں آیا۔

افراطِ زر میں کمی سے اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ امریکہ کا مرکزی بینک شرحِ سود کی موجودہ کم ترین سطح کو مزید کچھ عرصے کے لیے برقرار رکھ سکتا ہے۔

شرحِ سود میں کمی کا مقصد کاروباری اداروں کو آلات کی خریداری، فیکٹریاں لگانے اور ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے قرض کے بآسانی حصول میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جاسکے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم شرحِ سود بالآخر افراطِ زر میں اضافے کی وجہ بنتا ہے جس سے معاشی ترقی کی رفتارمتاثر ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اور حکام اشیاء کی قیمتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG