رسائی کے لنکس

logo-print

امریکہ میں بےروزگاری اپنی بلند ترین سطح پر


امریکہ میں بےروزگاری اپنی بلند ترین سطح پر

امریکہ میں گذشتہ ہفتے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ سے ظاہر ہواہے کہ بے روزگاری الاونس کے لیے درخواستیں دینے والے امریکیوں کی تعداد میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں گیارہ ہزار افراد کا اضافہ ہوا اور اب ان افراد کی تعداد چارلاکھ 28 ہزار ہوگئی ہے جنہوں نے اپنی ملازمتیں ختم ہونے کے بعد بے روزگاروں کے لیے حکومتی پروگرام میں اپنے نام درج کرائے ہیں۔

بے روزگار افراد کی نئی تعداد جون کے بعد سے سب سے زیادہ ہے اور وہ امریکی معیشت میں مسائل کی بدستور موجودگی کی جانب نشان دہی کرتی ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والی دوسری رپورٹوں کے مطابق روزمرہ استعمال کی چیزوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار بھی قدرے بڑھی ہے۔

XS
SM
MD
LG