رسائی کے لنکس

امریکی معیشت کی افزائش اندازوں سے سست رہی


امریکی معیشت کی افزائش اندازوں سے سست رہی
امریکی معیشت کی افزائش اندازوں سے سست رہی

جولائی ، اگست اور ستمبر کی سہ ماہی کے لیے امریکی معیشت کی افزائش کی رفتار پہلے سے لگائے گئے اندازوں سے زیادہ سست رہی ہے۔

منگل کے روز امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں دو فی صد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہوا۔

جب کہ اس سے قبل یہ اندازے لگائے گئے تھے تیسری سہ ماہی میں معیشت ڈھائی فی صد سالانہ کی رفتار سے ترقی کرے گی۔

نئے اعدادو شمار سے یہ ظاہر ہوا کہ معاشی صورت حال کے پیش نظر تاجروں نے اپنے اسٹوروں میں مال بھرنے کی رفتار سست کردی ہے اور ماہرین اقتصادی ترقی کے بارے میں اپنے قائم کردہ تخمینے کم کررہے ہیں۔

کئی معاشی ماہرین کا کہناتھا کہ نومبر کی تعطیلات اورکرسمس کی خریداریوں کے موسم کے باعث سال کی آخری سہ ماہی میں معیشت میں قدرے بہتری آسکتی ہے۔

امریکہ میں اس وقت بے روزگاری کی شرح نو فی صد کے لگ بھگ ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس پر قابو پانے اور اقتصادی پھیلاؤ کے لیے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG