رسائی کے لنکس

امریکی صارفین کی خریداریوں میں اضافہ


امریکی صارفین کی خریداریوں میں اضافہ
امریکی صارفین کی خریداریوں میں اضافہ

امریکی محکمہ تجارت کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صارفین نے اپنی آمدنیوں میں اضافے کے بعد زیادہ خریداریاں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں امریکی صارفین نے فروری کے مقابلے میں اعشارہ چھ فی صد زیادہ اخراجات کیے۔

اقتصادی ماہرین صارفین کے خریداری کے رجحان پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ امریکہ میں معاشی سرگرمیوں کے 70 فی صد کا انحصار عام لوگوں کی خریداریوں پر ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ صارفین کی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سوشل سیکیورٹی ٹیکس میں دو فی صد پوانٹ کی کٹوتی ہے ، کیونکہ ٹیکسوں میں کمی کے نتیجے میں امریکیوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم تیل اور خوراک کی قیمتیں بڑھنے سے آمدنیوں میں اضافے کا فائدہ عملاً بے اثر ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG