رسائی کے لنکس

امریکہ: بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ


امریکہ: بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ
امریکہ: بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ

بے روزگاری الاؤنس کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرانے والے امریکیوں کی تعداد میں پچھلے ہفتے ان توقعات کے باوجود اضافہ ہوا کہ امریکہ میں عمومی طورپر ملازمتوں کی صورت حال میں بہتری کارجحان موجود ہے۔

محکمہ محنت کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی مراعات کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد 15000 ہزار افراد کے اضافے کے ساتھ تین لاکھ 81 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہناہے کہ گذشتہ چار ہفتوں کے دوران بے روزگاری الاؤنس کی درخواست دینے والی کی اوسط ملکی معیشت کی ایک صحیح تصویر پیش کرسکتی ہے۔ اور یہ کہ اس وقت گذشتہ تین برسوں کے دوران بے روزگاری کے کلیم داخل کرنے والوں کی تعداد اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ نوکریوں سے برطرف کیے جانے والے کارکنوں کی تعداد میں کمی بھی ملازمتوں میں اضافے کی جانب ایک قدم ہوسکتی ہے۔

بلوم برگ فنانشل نیوز کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں بے روزگاری کی سطح 8.6 فی صد کی شرح کے مقابلے میں قدرے اضافے کا امکان موجود ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دسمبر کے دوران امریکی معیشت میں ملازمتوں کے ڈیڑھ لاکھ نئے مواقع پیدا ہوئے۔

XS
SM
MD
LG