رسائی کے لنکس

امریکہ : مرکزی بینک کا ملکی معیشت کی صورت حال پر غور


امریکہ کا مرکزی بینک
امریکہ کا مرکزی بینک

فیڈرل ریزو بینک کے پالیسی ساز امریکی معیشت کو ترقی دینے کے اقدامات کا اعلان کرنے سے قبل، منگل اور بدھ کے جلسوں میں امریکی معیشت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کریں گے

امریکہ کے مرکزی بینک کے عہدے دار اس پر غور کے لیے واشنگٹن میں اجلاس کررہے ہیں کہ آیا ملک کی معیشت کو ترقی دینے اور بے روزگاری کی بلند سطح کو نیچے لانے کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے؟

فیڈرل ریزو بینک کے پالیسی ساز امریکی معیشت کو ترقی دینے کے اقدامات کا اعلان کرنے سے قبل، منگل اور بدھ کو اپنے جلسوں میں مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کریں گے۔

اپریل تا جون کی سہ ماہی میں امریکی معیشت کی افزائش کی شرح محض ڈیڑھ فی صد رہی تھی جب کہ گذشتہ 41 مہینوں سے بے روزگاری کی سطح مسلسل آٹھ فی صد سے زیادہ بلندی پر قائم چلی آرہی ہے ، جسے امریکہ میں غیر معمولی بلند سطح تصور کیا جاتا ہے۔

امریکی معاشی ماہرین اس پر منقسم ہیں کہ آیامرکزی بینک معیشت کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے گا یا پھر ستمبر تک انتظار کرے گا تاکہ کسی فیصلے سے قبل ملک میں اقتصادی رجحانات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکھٹی جاسکیں۔

حکومت جولائی کے دوران بے روزگاری کی سطح اور بے روزگار افراد کی تعداد کااعلان جمعے کو کرنے والی ہے۔

امریکہ کے مرکزی بینک نے معیشت کو 2009ء کی کساد بازاری سے نکالنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے تھے۔
XS
SM
MD
LG