رسائی کے لنکس

امریکی معیشت: اپریل میں تین لاکھ کے قریب لوگوں کو روزگار ملا


صدر براک اوباما نے آسامیوں میں اضافےکو ‘ بہت حوصلہ افزا خبر’ قرار دیا ہے

امریکی معیشت نے اپریل کے مہینے میں دو لاکھ 90 ہزار لوگوں کو روزگار فراہم کیا ، جو کہ پچھلے چار سال میں کسی ایک مہینے میں پیدا ہونے والی آسامیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ اقتصادی شعبوں میں حال ہی میں کئى مثبت رپورٹوں کے باجود بےروز گاری کی شرح میں کوئى نصف فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ہوا یہ کہ اُن مثبت رپورٹوں سے حوصلہ پاکر آٹھ لاکھ پانچ ہزار بے روزگار لوگوں نے سرگرمی کے ساتھ ملازمت کی تلاش شروع کردی تھی۔ اور امریکہ میں چونکہ صرف اُنہی لوگوں کو بے روزگاروں میں شمار کیا جاتا ہےجو کام ڈھونڈنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہوں، اس لیے تازہ ترین اعدادوشمار میں بے روز گاری کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

صدر براک اوباما نے آسامیوں میں اضافے کو ایک‘ بہت حوصلہ افزا خبر’ قرار دیا ہے ۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں ابھی وقت لگے اور اور بہت کام کرنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG