رسائی کے لنکس

logo-print

معیشت پر امریکی صارفین کے اعتماد میں اضافہ


معیشت پر امریکی صارفین کے اعتماد میں اضافہ

مئی میں امریکی صارفین کے اخراجات میں ہونے والا قدرے اضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی معیشت مسلسل بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ جب کہ کچھ صارفین کویہ فکر ہے کہ ان کی جیبوں سے پیسہ نکل رہاہے۔

پیر کے روز امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی کے دوران نجی اخراجات میں اپریل کے مقابلے میں اعشارہ دو فی صد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے لیے عارضی بھرتیوں کے باعث نجی آمدنیاں اپریل کی نسبت مئی میں اعشاریہ چارفی صد بڑھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مئی میں نجی بچتوں کی شرح 4 فی صد رہی جب کہ اپریل میں یہ شرح 3.8 فی صد تھی۔رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کے خوف اور قرضوں کے حصول میں دشواری کے باعث لوگوں نے زیادہ رقم پس انداز کرنے کی کوشش کی۔



XS
SM
MD
LG