رسائی کے لنکس

امریکی معیشت میں تیزی


امریکی معیشت میں تیزی
امریکی معیشت میں تیزی

امریکی حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے اختتام پر امریکی معیشت میں اندازوں سے زیادہ تیزی آئی ہے۔

امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے جمعے کے روز کہا کہ ملک کی کل قومی پیداوار یا جی ڈی پی میں 2009ء کی آخری سہ ماہی میں 5.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔ یہ ادارے کے اس اندازے سے زیادہ ہے جو اس نے گذشتہ ماہ لگایا تھا۔ اس کے علاوہ یہ امریکہ کی گذشتہ چھ برسوں میں کسی ایک سہ ماہی میں پیش کی جانے والی بہترین کارکردگی ہے۔

جی ڈی پی کسی ملک میں پیدا کی جانے والے تمام ساز و سامان اور خدمات کی پیمائش کرتی ہے اور یہ کسی بھی معیشت کی صحت جانچنے کا سب سے بڑا پیمانہ ہے۔

کامرس ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی میں اضافے کا باعث کاروباری کھاتوں میں توقع سے زیادہ اضافے اور آلات اور سافٹ ویر کی خریداری میں تیزی ہیں۔ اسی دوران امریکی برآمدات میں بھی توقع سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تاہم گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں مضبوط کارکردگی کے باوجود امریکی معیشت 2009ء میں مجموعی طور پر 2.4 فی صد سکڑ گئی، جو 1946ء کے بعد سے اس کا بدترین کارکردگی ہے۔

XS
SM
MD
LG