رسائی کے لنکس

امریکہ میں کروڑوں انڈوں کو مارکیٹ سے ہٹانے کا اعلان


امریکہ میں کروڑوں انڈوں کو مارکیٹ سے ہٹانے کا اعلان
امریکہ میں کروڑوں انڈوں کو مارکیٹ سے ہٹانے کا اعلان

امریکہ کے وفاقی محکمہ صحت کے حکام نے مرغی کے انڈوں میں سالمونیلا (انتڑیوں میں سوزش پیدا کرنے والا جرثومہ)کے باعث سینکڑوں افراد کے بیمار پڑنے کی اطلاعات کے بعد مارکیٹ سے انڈوں کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن انڈوں سے بیماری پھیلی ہے وہ آئیواریاست کے ایک فارم کے بتائے جاتے ہیں جو ملک بھر میں بڑی تعداد میں انڈے فراہم کرتا ہے۔ اس فارم نے بھی بدھ کو ملک گیر سطح پر کروڑوں انڈوں کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

سالمونیلا سے متاثرہ انڈے کھانے سے عام طور پر بخار، دست اور متلی کی شکایت ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ موت کا سبب بھی بن سکتا ہے تاہم اب تک ان انڈوں کے استعمال سے کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حکام کے مطابق سالمونیلا سے متاثرہ انڈوں سے بیماریاں رواں سال مئی میں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG