رسائی کے لنکس

مصراور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ


مصراور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ
مصراور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ

امریکہ اور مصر نے جنوری سے قاہر میں موجود بے چینی کی فضا او رملک کی سیاسی صورت حال کی نزاکت کے پیش نظر اس سال اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبے منسوخ کردیں ہیں۔

ایک امریکی فوجی ترجمان نے بدھ کے روز وائس آف امریکہ کو بتایا کہ عمومی طورپر مصر اور امریکہ ہر دوسال کے بعد مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہیں اور اس سلسلے میں 2011ء کی آخری سہ ماہی میں یہ مشقیں ہوناتھیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر ٹی جی ٹیلر نے کہ دونوں ممالک ’ برائٹ سٹار‘ سلسلے کی اگلی مشترکہ مشقوں کا منصوبہ اگلے سال مرتب کریں گے جو 2013ء میں ہوں گی۔

مصر میں اس سال کے شروع میں ایک مقبول عوامی تحریک کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار صدر حسنی مبارک کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑاتھا۔ اس کے بعد سے ملک کو ایک عبوری فوجی حکومت چلارہی ہے لیکن انتظامیہ کو بڑے پیمانے پر سیاسی اصلاحات نفاذ کرنے سلسلے میں مسلسل مظاہروں اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہاہے

XS
SM
MD
LG