رسائی کے لنکس

امریکی ایلچی کی فسطینی صدر سے ملاقات


فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کرنےسے متعلق اہم فیصلا سامنے آنے سے قبل، مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی، جارج مِچل نے جمعے کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے مغربی کنارے میں ملاقات کی۔

فلسطینی رہنما نے قربت داری کے نام سے موسوم بات چیت میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے، جِس میں ہر فریق علاحدگی میں ثالث کے ساتھ ملاقات کرتا ہے۔ لیکن، مسٹر عباس نے کہا ہے کہ شرکت کرنے کے لیے باضابطہ فیصلے کی اب بھی ضرورت ہے، جِس کی منظوری ‘پی ایل او’کی انتظامی کمیٹی دے گی، جِس کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔

اعلیٰ فلسطینی مذاکرات کار، صائب عرکات نے کہا ہے کہ فلسطینی بات چیت کا ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں، لیکن اسرائیل کو، اُن کے بقول، اِس بات کا تعین کرنا ہوگا ، آیا وہ امن چاہتا ہے یا آبادکاری۔

وہ اُن فسلطینی مطالبوں کی طرف اشارہ کر رہے تھے جِن میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی آبادکاری روک دے۔

اِس سے قبل، اسرائیلی صدر شمعون پیرز نے یروشلم میں مِچل کو بتایا کہ سلامتی کا معاملہ بے انتہا اہمیت کا حامل ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ جب 2005ء میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے فوجیں واپس بلا لی تھیں تو شدت پسندوں نے اسرائیل پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ برسائے تھے۔

XS
SM
MD
LG