رسائی کے لنکس

امریکی سائنس دان کااسرائیل کے لیے جاسوسی کا اعتراف


ایک امریکی سائنس دان نے خفیہ معلومات امریکی وفاقی حکومت کے ایک ایجنٹ کو بیچنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ امریکی ایجنٹ نے سائنس دان سےخود کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ایک عہدے دار ظاہر کرتے ہوئے رابطہ قائم کیا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف نے بدھ کے روز کہا کہ اسٹوارٹ ڈیوڈ نوزیٹ نے دارالحکومت واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت میں ایک اپیل دائر کی ہے۔

وفاقی عہدے داروں کا کہناہے کہ سائنس دان کے وکلاء نے کہا ہے کہ ان کا مؤکل اس اپیل کے بدلےمیں 13 سال قید بھگتنے کے لیے تیارہے۔

اسے سال کے آخر میں باضابطہ طورپر سزا سنائی جائے گی۔

نوزیٹ کو 2009ء میں ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کو، جس نے خود کو اسرائیلی انٹیلی جنس کا ایک عہدے دار ظاہر کیاتھا، خفیہ معلومات فروخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ زیر حراست سائنس دان کا عمل ، اسرائیل یا اسرائیل کے لیے کام کرنے والے کسی دوسرے شخص کو اس جرم میں ملوث نہیں کرتا۔

فلکیاتی علوم کے ماہر نوزیٹ متعدد وفاقی ادارو ں بشمول محکمہ توانائی، ناسا اور محکمہ دفاع کے لیے کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس کی نیشنل اسپیس کونسل کے لیے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

XS
SM
MD
LG