رسائی کے لنکس

امریکہ اور یورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اسلام کی تعظیم کا عہد


یورپی یونین
یورپی یونین

امریکہ اوریورپی یونین نےجمعرات کو ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گردی کےخلاف لڑائی میں اسلام اوردوسرے مذاہب کی تعظیم کا خیال رکھا جائے گا۔

اسپین کے وزیرِ داخلہ الفریدو پیریز رُبالکابا نے، جِن کا ملک اِس وقت یورپی یونین کا صدر ہے، کہا ہےکہ مسلمانوں کے لیے یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ اُنھیں یہ پتا ہو کہ مغرب اُن کے اقدار کی عزت کرتا ہے۔

جمعرات کو امریکی محکمہٴ خارجہ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بحرِ اوقیانوس کے دونوں جانب تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا گیا، اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی حرمت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا کہ یورپی یونین کے درمیان دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مالی وسائل کا کھوج لگانا اور فضائی سفرپر پابندی کے بارے میں فہرستوں کی دستیابی شامل ہے۔

یورپی یونین کے دہشت گردی کےانسداد کے رابطہ کار، گائلز دی کرچووف نے کہا ہے کہ اعلان کا مقصد سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ کے دوران یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے واکے کچھ اختلافات کا مداوا کرنا ہے۔

اِن میں یہ الزامات شامل ہیں کہ امریکہ نے مشتبہ دہشت گردوں کو دیگر ملکوں کی طرف بھیجا، جہاں انسانی حقوق کے گروپوں کے دعوے کے مطابق اُنھیں اذیت پہنچائی گئی۔

XS
SM
MD
LG