رسائی کے لنکس

امریکی ہسپتال میں مکمل چہرے کی پیوند کاری


امریکی ہسپتال میں مکمل چہرے کی پیوند کاری
امریکی ہسپتال میں مکمل چہرے کی پیوند کاری

امریکہ کے ایک ہسپتال میں پہلی مرتبہ مکمل چہرے کی پیوند کاری کی گئی ہے۔ بوسٹن میں برِغم اینڈ ویمن نامی ہسپتال میں کیے گئے اس آپریشن میں 30 سے زائد ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگرا سٹاف نے حصہ لیا جن کی قیادت ڈاکٹر Bohdan Pomahac نے کی۔

گذشتہ ہفتے کیے گئے اس آپریشن کا دورانیہ 15گھنٹوں سے زائد تھا جس میں 25سالہ ڈیلس وین نامی مریض کے تمام چہرے کی پیوند کاری کی گئی ۔ اس میں ناک، ہونٹ، چہرے کی جلد،چہرے کے تاثرات تبدیل کرنے والے پٹھے اوران کو طاقت فراہم کرنے والی نسیں شامل ہیں۔ ہسپتال کے صدر بیسٹی نیبل نے اس” طریقہ کار کو سرجری کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل“ قرار دیا۔

مکمل چہرے کی پیوند کاری پہلی مرتبہ 2010ء میں اسپین کے ایک ہسپتال میں کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG