رسائی کے لنکس

امریکی معاونت سے لیویز اہلکاروں کی تربیت


پاکستان کے قبائلی علاقوں ’فاٹا‘ کی انتظامی فورس کی تربیت کے لیے امریکی معاونت سے مزید 37 لیویز اہلکاروں نے ’بیسک ریکروٹ کورس‘ مکمل کر لیا ہے۔

ہفتہ کو امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکہ کے مالی تعاون سے مئی 2010ء سے اب تک فاٹا لیویز کے کل 224 اہلکار تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

بیان کے مطابق امریکہ فاٹا سیکرٹریٹ کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا ساز و سامان فراہم کر چکا ہے، جن میں گاڑیاں، مواصلاتی آلات، حفاظتی جیکٹیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG