تجارت اور سفارتی معاملات پر چین اور امریکہ کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کا ایک بیڑا ہانگ کانگ میں لنگر انداز ہوگیا ہے۔
پانچ بحری جہازوں کے بیڑے کی قیادت طیارہ بردار یو ایس نِمٹز کر رہا ہے، جو بدھ کے روز چینی علاقے میں رسمی طور پر لنگر انداز ہوا۔ نمٹز کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیڑے کے 5000ملاح سیرو تفریح کے لیے ساحلی علاقے میں جائیں گے۔
نائب وائس ایڈمرل جان مِلر ، نمٹز کے لڑاکا دستے کے کمانڈر ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ چار روزہ پڑاؤ محض بندرگاہ کا ایک رواجی نوعیت کا دورہ ہے۔
بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا إِس کے باوجود عمل میں آ رہا ہے کہ واشنگٹن نے تائیوان کو چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر کا اسلحہ بیچنے کا اعلان کیا ہے، جِس پر چین نے امریکہ کے ساتھ فوجی تبادلوں کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ تائیوان کے خودمختار جزیرے پر چین اپنے حقِ حکمرانی کا دعوے دار ہے۔
امریکی بحری بیڑے کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی صدر براک اوباما جلا وطن روحانی رہنما دلائی لاما سے وہائیٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔
دلائی لاما، سنہ 1959 میں چین کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد تبت چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے۔ وہ علاقے کے لیے وسیع تر خودمختاری کا مطالبہ کرتے ہیں، جب کہ چین نے اُن کو علاحدگی پسند قرار دیتے ہوئے اُن کی مذمت کرتا ہے۔
امریکی بحری بیڑے کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی صدر براک اوباما جلا وطن روحانی رہنما دلائی لاما سے وہائیٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔
مقبول ترین
1