رسائی کے لنکس

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے جگر کا آپریشن کامیاب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کارٹر جارجیا کے سابق گورنر بھی رہے ہیں اور 1976ء میں ملک کے 39 ویں صدر منتخب ہوئے مگر 1980ء میں دوبارہ انتخاب میں رپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رونلڈ ریگن سے ہار گئے۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر جگر کے آپریشن کے بعد صحتیابی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

اس ہفتے کے اوائل میں ہونے والے آپریشن میں ان کے جگر کے متاثرہ حصے کو آپریشن کے ذریعے الگ کیا گیا تھا۔

سابق صدر کی انسانی حقوق کی تنظیم ’دی کارٹر سنٹر‘ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کارٹر کا آپریشن جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایمری یونیورسٹی اسپتال میں ہوا۔

بیان کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے۔

علالت کے باعث مئی میں انہوں نے گیانا کا دورہ مختصر کر دیا تھا، جہاں وہ ملک کے الیکشن کے مبصر کے طور پر گئے تھے۔

کارٹر جارجیا کے سابق گورنر بھی رہے ہیں اور 1976ء میں ملک کے 39 ویں صدر منتخب ہوئے مگر 1980ء میں دوبارہ انتخاب میں رپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رونلڈ ریگن سے ہار گئے۔ وہ امن، انسانی حقوق اور عالمی صحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں جس کے باعث انہیں 2002ء میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

XS
SM
MD
LG