رسائی کے لنکس

خودکشی کرنے والےامریکی طالب علم کی یاد میں تقریب


خودکشی کرنے والےامریکی طالب علم کی یاد میں تقریب
خودکشی کرنے والےامریکی طالب علم کی یاد میں تقریب

جنوب مشرقی امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ایک ہم جنس پرست 18سالہ طالب علم کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس طالب علم نے اپنے ایک مرد ساتھی کے ساتھ جنسی تعلقات کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

نیو برانزوِک کی رٹگرز یونیورسٹی کے سینکڑوں طالب علموں اور دیگر ہمدردان نے ٹائلر کلیمنٹی کی یاد میں منعقد کی گئی اس تقریب میں شرکت کی۔

کلیمنٹی کے کمرے میں رہائش پذیر ایک نوجوان نے ایک دوسرے طالب علم کے ساتھ مل کر خفیہ طور پر ویب کیمرے کے ذریعے اس کے جنسی تعلقات کی وڈیونشر کی تھی جس کے بعد 22ستمبر کو کلیمنٹی نے دریائے ہڈسن کے پُل پر سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی۔

ابھرتے ہوئے اس نوجوان موسیقار کی لاش گذشتہ جمعرات کو دریاسے برآمد ہوئی اور استغاثہ نے رٹگرز کے دو طالب علموں پر نجی زندگی میں دخل اندازی کا الزام لگایا ہے اور اس بات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ آیا یہ واقعہ نفرت کی بنیاد پر کیے جانے والے جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

کلیمنٹی کی موت ایسے امریکی نوعمروں کی خودکشیوں کے سلسلے کا تازہ واقعہ ہے جواپنے ہم جماعت کی طرف سے ذاتی یا آن لائن طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد خودکشی کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG