رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹ نے نئےسنٹکام چیف کی توثیق کردی


امریکی سینیٹ نے نئےسنٹکام چیف کی توثیق کردی
امریکی سینیٹ نے نئےسنٹکام چیف کی توثیق کردی

امریکی سینٹ نے جمعرات کے روز جنرل جیمز ماٹس کی بحیثیت سربراہ سنٹرل کمان کی منظوری دے دی ہے۔ وہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ بشمول عراق اور افغانستان میں جاری جنگ کے امور کے نگران ہوں گے۔

جنرل ماٹس جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی جگہ سنبھالیں گے جنہوں نے جنرل اسٹینلی میکرسٹل کی جگہ جون میں افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کی کمان سنبھالی تھی۔

جنرل میکرسٹل کو اوباما انتظامیہ کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر صدر نے عہدے سے ہٹادیا تھا۔

دریں اثناء سینٹ نے صدر اوباما کی طرف سے نامزد کردہ قومی انٹیلی جنس چیف جیمز کلیپر کی بھی توثیق کردی ہے۔ کلیپر ایئر فورس کے سابق جنرل ہیں اورانھیں جون میں اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ فی الوقت وہ وزارت دفاع کے ماتحت وزیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

جیمز کلیپر،ڈینس بلیئر کی جگہ لیں گے جنہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال اس عہدے پر کام کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ بلیئر کو اوباما انتظامیہ اور کانگریس کی طرف سے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور روابط میں فقدان کے باعث سخت تنقید کا سامنا تھا۔ یہ عہدہ 2001ء میں امریکہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد انٹیلی جنس کی ناکامی سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG