رسائی کے لنکس

گوانتانامو کے قیدیوں کی البانیہ اور سپین کو منتقلی


گوانتانامو کے قیدیوں کی البانیہ اور سپین کو منتقلی
گوانتانامو کے قیدیوں کی البانیہ اور سپین کو منتقلی

امریکہ نے خلیج گوانتانامو، کیوبا میں اپنے فوجی جیل خانے سے چار قیدیوں کو دوسرے ملکوں کو منتقل کردیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین آدمیوں کو البانیہ منتقل کیا گیا ہے اور ایک کو سپین بھیج دیا گیا ہے۔بیان میں گیا ہے جس شخص کو سپین لے جایا گیا ہے، وہ فلسطینی ہے اور باقی تین آدمی تیونس، مصر اور لیبیا کے باشندے ہیں۔

سپین کے وزیرِ داخلہ الفریدو پیریز رُوبلکابا نے کہا ہے کہ یہ فلسطینی اُن پانچ آدمیوں میں سے پہلا ہے ، جنہیں جنوب مشرقی کیوبا میں امریکی بحریہ کے اُس اڈے سے سپین منتقل کیا جانے والا ہے ،جہاں دہشت گردی کے ملزم قید ہیں اور ان میں بہت سے بغیر کسی الزام کے برسوں سے قید ہیں۔

پیریز رُوبلکابا نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ، سپین میں کوئى کام کرسکے گا اور آزادی کے ساتھ گھوم پھر سکے گا ۔ لیکن وہ ملک سے باہر نہیں جاسکے گا۔وزیر داخلہ نے اُس آدمی کے نجی حقوق کی نشاندہی کرتے ہوئے اُس کے بارے میں اور کوئى تفصیل نہیں بتائى۔

XS
SM
MD
LG