رسائی کے لنکس

خلیج فارس میں امریکہ کےدفاعی اقدامات میں اضافہ


خلیج فارس میں امریکہ کےدفاعی اقدامات میں اضافہ
خلیج فارس میں امریکہ کےدفاعی اقدامات میں اضافہ

امریکہ نےخلیج فارس کےچار ملکوں میں میزائل شکن دفاعی نظاموں کی تنصیب کےکام کی رفتارتیز کردی

امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے اُس صورتِ حال کا توڑ کرنے کے لیے جسے وہ ایران کی جانب سےبڑھتا ہواخطرہ سمجھتا ہے، خلیج فارس کے چار ملکوں میں مزائیل شکن دفاعی نظاموں کی تنصیب کے کام کی رفتار تیز کردی ہے۔

امریکی عہدے داروں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ نےعلاقےمیں کچھ ایسے جنگی بحری جہازوں کو پہنچا کر جو میزائیلوں کومار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اپنی بحری طاقت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

امریکہ خلیج کے ملکوں میں خشکی پر میزائیل شکن پیٹرئیٹ دفاعی نظاموں کی تعداد اورتنصیب میں خاموشی کےساتھ اضافہ کرتا رہا ہے ۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ چار ملک چار ملک قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصدخلیج کے علاقے میں امریکی فوج یا امریکہ کے اتحادیوں کے خلاف ایران کو کسی بھی حارحانہ کارروائى سے باز رکھنا ہے۔

میزائیل شکن دفاعی نظاموں میں توسیع کے ان اقدامات کو تہران کے جوہری پروگرام کے تنازعےمیں ایران پردباؤ میں اضافہ کرنےکےلیےاوباماانتظامیہ کی ایک وسیع تر مہم کا حصّہ سمجھا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG