رسائی کے لنکس

ہیٹی سےطبی امدادی پروازیں عارضی طور پر معطل


ہیٹی سےطبی امدادی پروازیں عارضی طور پر معطل
ہیٹی سےطبی امدادی پروازیں عارضی طور پر معطل

امدادی پروازوں کا معطل ہونا آئندہ چند روز میں ان کے زیر علاج 100زخمیوں کی موت کا باعث بن سکتا ہے: ڈاکٹر بارتھ گرین

امریکہ میں اس تنازع کے بعد کے ہیٹی کے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کون ادا کرے گا امریکی فوج نے زخمیوں کو لے جانے والی ہنگامی امدادی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں ۔

ہیٹی کے تباہ حال دارالحکومت پورٹ او پرنس میں طبی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایک امریکی ڈاکٹر بارتھ گرین نے خبردار کیا ہے کہ امدادی پروازوں کا معطل ہونا آئندہ چند روز میں ان کے زیر علاج 100زخمیوں کی موت کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ ان مریضوں کو فوری طور پر بہتر طبی سہولتوں والے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی فوج نے امدادی پروازیں بدھ کو اس وقت روک دی تھیں جب بعض امریکی سرکاری اداروں کی طرف سے زخمیوں پر ہونے والے مالی اخراجات کی ادائیگی کے بارے میں سوالات اٹھائے جانے لگے۔

دریں اثنا ہیٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی حکام نے زلزلے سے متاثرہ ایک علاقے میں دس امریکیوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ضروری کاغذی کارروائی کے بغیر 33 بچوں کو ہمسایہ ملک ڈومِنکن ریپبلک میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان امریکیوں کا تعلق شمال مشرقی ریاست آئیڈاہو (Idaho ) کی ایک مذہی وزارت سے بتایا گیا ہے۔ زیر حراست امریکی شہریوں نے کہا ہےکہ وہ بچوں کو ڈومِنکن ریپبلک کے ایک یتیم خانے میں داخل کرانے کے لیے لے جار ہے تھے۔

XS
SM
MD
LG