رسائی کے لنکس

تمباکو نوشی سے تپ دق میں اضافے کا خطرہ


تمباکو نوشی سے تپ دق میں اضافے کا خطرہ
تمباکو نوشی سے تپ دق میں اضافے کا خطرہ

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ 2050ء تک تمباکو نوشی کے باعث تپ دق کا مرض چار کروڑ افراد کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

’برٹش میڈیکل جرنل‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کو ناکارہ بنا دینے والی متعدی بیماری تپ دق یا ٹی بی میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بیشتر ممکنہ کیسز افریقہ، مشرقی مڈیٹرینیئن اور جنوب مشرقی ایشیا میں سامنے آئیں گے۔

لیکن محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کے خلاف موثر مہم چلا کر اور سگریٹ کی خرید و فروخت پر قابو پا کر 2050ء تک دو کروڑ 70 لاکھ اموات سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی اور کیلی فورنیا کی ایک ٹیم نے کی ہے۔

XS
SM
MD
LG