رسائی کے لنکس

ایتھوپیا: تپ دق سے بچاؤ کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ


ایتھوپیا: تپ دق سے بچاؤ کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ
ایتھوپیا: تپ دق سے بچاؤ کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ

امریکہ نے ایتھوپیا کی حکومت کو ملک میں تپ دق کی بلند شرح سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) ایتھوپیا کے اڑھائی کروڑ عوام کو تشخیص، علاج اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے آئندہ پانچ سالوں کے دوران 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مہیا کرے گا۔

ایتھوپیا کی حکومت کو یو ایس ایڈ کی فراہم کردہ رقم سے امہارہ اور اورومیا کے علاقوں میں 10 زونز میں تپ دق کے علاج کی سہولتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں تپ دق کا شمار ہلاکت خیز بیماریوں میں تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG