رسائی کے لنکس

امریکہ: ہیٹ ویو سے 6 افراد ہلاک، گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی


امریکہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد کھیلوں کے مقابلوں سمیت کانسرٹ اور دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ (رائٹرز فوٹو)
امریکہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد کھیلوں کے مقابلوں سمیت کانسرٹ اور دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ (رائٹرز فوٹو)

امریکہ میں ہیٹ ویو کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں کمی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد کھیلوں کے مقابلوں سمیت کانسرٹ اور دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

مغرب سے گرم ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ساحلی علاقوں میں داخل ہونے سے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور خاص طور پر بزرگوں کو دھوپ سے دور رکھیں۔

مقامی حکومتوں نے عوام کے لیے سوئمنگ پول کھولے رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ میونسپلٹیز نے گرمی سے بچنے کے لیے معلوماتی ہدایت نامے جاری کیے ہیں۔

نیویارک شہر میں اتوار کے روز درجہ حرارت 36 اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی اور اس حوالے سے نیشنل ویدر سروس کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت 43 اعشاریہ تین ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکے گی۔

یاد رہے کہ جولائی 1995 میں تین روز کے دوران شکاگو میں شدید گرمی کے باعث 700 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ مرنے والوں میں بیشتر بزرگ اور ائیر کنڈیشن سے محروم غریب افراد تھے۔ اُس وقت شکاگو کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG